سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1236

جو شخص نماز میں صف ملائے اس کی فضیلت

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْسَجَةَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ سَوُّوا صُفُوفَكُمْ لَا تَخْتَلِفُ قُلُوبُكُمْ قَالَ وَكَانَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ أَوْ الصُّفُوفِ الْأُوَلِ

حضرت براء بن عازب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں صفوں کو درست رکھو تمہارے دلوں میں اختلاف نہیں ہوگا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد ہے کہ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پہلی صف (راوی کو شک ہے یا شاید) پہلی صفوں والوں پر رحمت نازل کرتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں