سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1230

امام کا لوگوں کو بلند جگہ پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَكَبَّرَ فَكَبَّرَ النَّاسُ خَلْفَهُ ثُمَّ رَكَعَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَنَزَلَ الْقَهْقَرَى فَسَجَدَ فِي أَصْلِ الْمِنْبَرِ ثُمَّ عَادَ حَتَّى فَرَغَ مِنْ آخِرِ صَلَاتِهِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد فِي ذَلِكَ رُخْصَةٌ لِلْإِمَامِ أَنْ يَكُونَ أَرْفَعَ مِنْ أَصْحَابِهِ وَقَدْرُ هَذَا الْعَمَلِ فِي الصَّلَاةِ أَيْضًا

حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے آپ نے تکبیر کہی اور آپ کی اقتداء میں لوگوں نے بھی تکبیر کہی پھر آپ رکوع میں گئے اس وقت آپ منبر پر موجود تھے پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا اور الٹے قدموں نیچے اتر کر منبر کے قریب سجدہ کیا پھر آپ واپس چلے گئے اور اسی طرح نماز ادا کی۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں اس بارے میں امام کو یہ رخصت حاصل ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سے بلند جگہ پر کھڑا ہوسکتا ہے نیز نماز کے دوران اتنی مقدار میں عمل کرنا جائز ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں