سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1212

بلند آواز میں بسم اللہ پڑھنا مکروہ ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد بِهَذَا نَقُولُ وَلَا أَرَى الْجَهْرَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ، حضرت عمر، حضرت عثمان نماز میں قرأت کا آغاز الحمدللہ رب العالمین سے کرتے تھے۔ امام محمد دارمی بیان کرتے ہیں ہم اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں میرے نزدیک بلند آواز سے بسم اللہ نہیں پڑھنی چاہیے۔

یہ حدیث شیئر کریں