جو شخص نماز میں تاخیر کرے اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍّ كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا أَدْرَكْتَ أُمَرَاءَ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا قُلْتُ مَا تَأْمُرُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ صَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَاجْعَلْ صَلَاتَكَ مَعَهُمْ نَافِلَةً قَالَ أَبُو مُحَمَّد ابْنُ الصَّامِتِ هُوَ ابْنُ أَخِي أَبِي ذَرٍّ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے ارشاد فرمایا اس وقت تم کیا کرو گے جب تم ایسے حکمرانوں کا زمانہ پاؤ گے جو نماز اپنے وقت سے تاخیر سے ادا کریں گے۔ میں نے عرض کی اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں آپ اس بارے میں ہدایت کردیں۔ نبی اکرم نے فرمایا تم نماز وقت پر ادا کرنا اور ان کے ساتھ نفل نماز کے لئے شریک ہوجانا امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کی سند میں موجود راوی عبداللہ بن ثابت، حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ہیں۔