مغرب کی نماز تاخیر سے ادا کرنا مکروہ ہے
راوی:
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ الْعَبَّاسِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَنْتَظِرُوا بِالْمَغْرِبِ اشْتِبَاكَ النُّجُومِ
حضرت عباس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں میری امت اس وقت تک بھلائی پر گامزن رہے گی جب تک وہ مغرب کی نماز پڑھنے کے لئے ستاروں کے نکلنے کا انتظار نہیں کرے گی۔