مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 957

ہلال بن امیہ انصاری

راوی:

حضرت ہلال بن امیہ انصاری ان تین صحابہ میں سے ہیں جو غزوہ تبوک میں نہیں گئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی تھی ۔ انہوں نے اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگایا تھا اور لعان کیا تھا ، یہ جنگ بدر میں شریک تھے ، ان سے جو حضرات حدیث روایت کرتے ہیں ان میں حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت عبداللہ بن عباس شامل ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں