مرارہ بن ربیع انصاری
راوی:
حضرت مرارہ بن ربیع انصار ی، بنوعمر وبن عوف میں سے ہیں ، جنگ بدر میں شریک تھے ، یہ ان تین صحابہ میں سے ہیں جو غزوہ تبوک میں نہیں گئے تھے ۔ ان میں سے زیادہ مشہور حضرت کعب بن مالک ہیں دوسرے حضرت ہلال بن امیہ اور تیسرے یہ حضرت مرارہ ۔ اللہ تعالیٰ نم ان تینوں کی توبہ قبول فرمائی تھی اور ان کے حق میں قرآن کی آیتیں نازل فرمائیں اور اسی مناسبت سے اس سورت کا نام" توبہ " رکھا جس میں یہ آیتیں شامل ہیں ۔