مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 953

مسطح بن اثاثہ

راوی:

حضرت مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب بن عبد المناف ، جنگ بدر اور جنگ احد میں شریک تھے اور بعد کی جنگوں میں بھی شریک ہوئے ۔ یہ وہی مسطح ہیں جنہوں نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ کی ذات پر بہتان باندھا تھا اور ان پر حد قدف (زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی سزا ) نافذ ہوئی تھی اور ان کو درے لگائے گئے تھے ۔ یہ واقعہ افک کے نام سے مشہور ہے، بعض حضرات نے لکھا ہے کہ " مسطح" ان کا لقب ہے ، اصل نام " عوف " ہے ، ان کا انتقال ٣٤ھ بعمر ٥٦سال ہوا ۔

یہ حدیث شیئر کریں