معاذ بن عمرو بن الجموع
راوی:
حضرت معاذ عمر وبن الجموع کے بیٹے ہیں ، عقبہ میں موجود تھے ، جنگ بدر میں یہ بھی شریک تھے ، اور ان کے باپ عمر وبن الجموع بھی ، یہ وہی نوعمر معاذ بن عمر و ہیں جنہوں نے جنگ بدر میں ابوجہل پر پہلے حملہ کیا اور اس کا ایک پاؤں کاٹ ڈالا تھا اور پھر بعد میں معاذ ومعوذ بن عفراء نے اس کا کام تمام کیا تھا ،