مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 948

عتبان بن مالک انصاری

راوی:

حضرت عتبان بن مالک انصاری خزرجی ہیں جنگ بدر میں شریک تھے ، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث روایت کی ہیں ، اور ان سے جن لوگوں نے احادیث نقل کی ہیں ان میں حضرت انس بن مالک اور محمود بن ربیع شامل ہیں ، حضرت عتبان نابینے تھے ، صحیح بخاری کی ایک روایت میں ان کے متعلق یہ مذکور ہے کہ انہوں نے نماز کے لئے مسجد میں آنے سے اپنا عذر بیان کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لے گئے اور وہاں ایک جگہ نماز پڑھی تاکہ عتبان اسی جگہ کو اپنی نماز پڑھنے کے لئے مختص کر لیں ۔ انہوں نے حضرت معاویہ کے زمانہ میں وفات پائی

یہ حدیث شیئر کریں