مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 943

عمر و بن عوف

راوی:

حضرت عمرو بن عوف انصاری ہیں یہ بنو عامر لوی کے حلیف تھے اور مدینہ کی سکونت اختیار کر رکھی تھی، انہوں نے بدر میں شرکت کی ان کا انتقال امیر معاویہ کے آخرعہد امارت میں مدینہ میں ہوا اور لاولد اس دنیا سے رخصت ہوگئے ، انہوں نے بہت پہلے اسلام قبول کرلیا تھا ، اس لئے ان کو قدیم الاسلام کہا جاتا ہے ، یہ ان مقدس ہستیوں میں سے ہیں جن کے حق میں اللہ تعالیٰ نے قرآن میں یہ فرمایا تری اعینہم تفیض من الدمع انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ حدیث روایت کی ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اہل اسلام کو مخاطب کرکے فرمایا : مجھ کو تمہارے فقر وافلاس سے کوئی خوف نہیں ہے میں تو اس وقت سے ڈرتا ہوں جب دنیا (اپنے مال وزر کے ساتھ ) تم پر کشادہ وفراخ ہوجائے گی ،

یہ حدیث شیئر کریں