عبیدہ بن حارث
راوی:
حضرت عبیدہ بن حارث قریشی ہیں ان کے باپ حارث ، مطلب بن عبد مناف کے بیٹے تھے ۔ حضرت عبیدہ کی کنیت ابوالحارث تھی ، اور بعض حضرات نے " ابومعاویہ " کنیت لکھی ہے ، یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دس سال بڑے تھے ، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دار ارقم میں آنے سے پہلے ہی اسلام قبول کر لیا تھا ۔ یہ اور ان کے دو بھائی ، جن کے نام طفیل اور حصین تھے ، ایک ساتھ ہجرت کرکے مدینہ پہنچے تھے ، جنگ بدر میں ان کا مقابلہ ولید بن عتبہ سے ہوا تھا اور دونوں کے درمیان دو دو چوٹیں ہوئیں ، اس مقابلہ میں حضرت عبیدہ شیہد ہوگئے لیکن ولید بھی اسی دن مارا گیا ۔