سہل بن حنیف
راوی:
حضرت سہل بن حنیف انصاری ہیں ، بدر اور احد اور دوسرے جہادوں میں شریک ہوئے اور غزوہ احد کے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میدان کار زار میں ڈٹے رہے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیدنا علی کے خاص مصاحبین میں شامل ہوگئے تھے ، سیدنا علی نے ان کو مدینہ میں اپنا نائب مقرر کیا تھا ، پھر " فارس ' ' ایران کی گورنری پر ان کو فائز کیا ۔ ان کا انتقال کوفہ میں ٣٨ ھ میں ہوا اور سیدنا علی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔