سعد بن خولہ
راوی:
حضرت سعد بن خولہ کا تعلق قریش مکہ سے ہے ، بنو عامر لوی میں سے ہیں ایک قول یہ ہے کہ بنو عامر بن لوی سے ان کا نسبی تعلق نہیں ہے بلکہ ان کے حلیف تھے ۔ یہ ان مسلمانوں میں شامل تھے جنہوں نے دوسری بار مکہ سے حبشہ ہجرت کی تھی ۔ جنگ بدر میں شریک تھے اور حجۃ الوداع کے زمانہ میں مکہ میں ان کا انتقال ہوا ۔ رضی اللہ عنہ ،