مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 932

زید بن سہل

راوی:

حضرت زید بن سہل انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت سے مشہور ہیں یہ ان ستر آدمیوں میں شامل تھے جو ہجرت نبوی سے پہلے مدینہ سے چل کر مکہ آئے تھے اور عقبہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور بیعت سے مشرف ہوئے تھے ۔
انہوں نے غزوہ بدر میں بھی شرکت کی تھی اور ان کے بعد کے جہادوں میں بھی ، حضرت طلحہ، زید بن سہل ، حضرت ام سلیم کے خاوند ہیں جو حضرت انس بن مالک کی والدہ ماجدہ ہیں ۔ ان کا شمار انصار کے عمائدین اور روساء میں ہوتا تیر اندازی میں بہت مشہور تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق فرمایا تھا کہ تنہا ابوطلحہ کی آواز لشکر میں ایک جماعت کی آواز سے بہتر ہے ۔ ایک روایت میں " سو مردوں کے آواز سے بہتر ہے" کے الفاظ ہیں اور ایک اور روایت میں یہ ہے کہ ہزار مردوں کی آواز سے بہتر ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا بھائی چارہ حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کرایا تھا ۔ ان کی وفات ٣١ھ بعمر ٧٠سال ہوئی ۔ رضی اللہ عنہ ۔

یہ حدیث شیئر کریں