مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 928

خنیس بن خدافہ سہمی

راوی:

حضرت خنیس بن خدافہ سہمی قریشی ہیں اور مہاجرین میں سے ہیں ۔ انہوں نے حبشہ کوہجرت کی تھی اور وہیں سے آکر جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے ، پھر جنگ احد میں بھی شریک ہونے کے لئے وہاں آئے اور اس کے بعد حبشہ جانے کے بجائے مدینہ منورہ آگئے ، اس جنگ میں یہ زخمی ہوگئے تھے اور آخر کار اس زخم سے جان بر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے ۔ حضرت عمر فاروق کی صاحبزادی حضرت حفصہ پہلے انہیں خنیس کے نکاح میں تھیں اور ان کے انتقال کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت میں آئیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں