مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 924

حاطب بن بلتعہ

راوی:

ان کی کنیت ابو عبیداللہ ہے ۔ عزوہ بدر میں بھی شریک تھے اور غزوہ خندق میں بھی اور اس کے بعد کے چاروں میں بھی شریک ہوئے ۔ ان سے جو ایک لغزش ہوئی تھی کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر مدینہ منورہ سے ایک خفیہ خط اہل مکہ کے نام روانہ کیا تھا جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک جنگی منصوبہ کا انکشاف تھا اور پھر وہ راستہ ہی میں پکڑ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس لایا گیا تھا ، اس کا تفصیلی ذکر پیچھے آچکا ہے، انہوں نے ٣٠ھ میں مدینہ میں بعمر ٦٥سال وفات پائی ۔

یہ حدیث شیئر کریں