مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 916

النبی محمد بن عبداللہ الہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم

راوی:

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پاک مکہ میں واقعہ فیل کے سال ہوئی اور عمر مبارک کو جب چالیسواں سال لگا تو بعثت، ہوئی ، یعنی اللہ تعالیٰ نے مرتبہ نبوت اور رسالت سے سرفراز کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا زمانہ ٢٣سال اور کل عمر مبارک ٦٣سال کی ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام رسولوں کے سردار اور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم ہیں واعلی آلہ وا صحابہ واتباعہ واجزابہ اجمعین :

یہ حدیث شیئر کریں