مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 915

مخصوص اہل بدر کے اسماء گرامی

راوی:

– النبي محمد بن عبد الله الهاشمي صلى الله عليه و سلم . 2 – عبد الله بن عثمان أبو بكر الصديق القرشي . 3 – عمر بن الخطاب العدوي . 4 – عثمان بن عفان خلفه النبي صلى الله عليه و سلم على ابنته رقية وضرب له بسهمه . 5 – علي بن أبي طالب الهاشمي . 6 – إياس بن البكير . 7 – بلال بن رباح مولى أبي بكر الصديق . 8 – حمزة بن عبد المطلب الهاشمي . 9 – حاطب بن أبي بلتعة حليف لقريش . 10 – أبو حذيفة بن عتبة بن ربيعة القرشي . 11 – حارثة بن الربيع الأنصاري قتل يوم بدر وهو حارثة بن سراقة كان في النظارة . 12 – خبيب بن عدي الأنصاري . 13 – خنيس بن حذافة السهمي . 14 – رفاعة بن رافع الأنصاري . 15 – رفاعة بن عبد المنذر أبو لبابة الأنصاري . 16 – الزبير بن العوام القرشي . 17 – زيد بن سهل أبو طلحة الأنصاري . 18 – أبو زيد الأنصاري . 19 – سعد بن مالك الزهري . 20 – سعد بن خولة القرشي . 21 – سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل القرشي . 22 – سهل بن حنيف الأنصاري . 23 – ظهير بن رافع الأنصاري . 24 – وأخوه . 25 – عبد الله بن مسعود الهذلي . 26 – عبد الرحمن بن عوف الزهري . 27 – عبيدة بن الحارث القرشي . 28 – عبادة بن الصامت الأنصاري . 29 – عمرو بن عوف حليف بني عامر بن لؤي . 30 – عقبة بن عمرو الأنصاري . 31 – عامر بن ربيعة العنزي . 32 – عاصم بن ثابت الأنصاري . 33 – عويم بن ساعدة الأنصاري . 34 – عتبان بن مالك الأنصاري . 35 – قدامة بن مظعون . 36 – قتادة بن النعمان الأنصاري . 37 – معاذ بن عمرو بن الجموح . 38 – معوذ بن عفراء . 39 – وأخوه . 40 – مالك بن ربيعة أبو أسيد الأنصاري . 41 – مسطح بن أثاثة بن عباد بن المطلب بن عبد مناف . 42 – مرارة بن الربيع الأنصاري . 43 – معن بن عدي الأنصاري . 44 – مقداد بن عمرو الكندي حليف بني زهرة . 45 – هلال بن أمية الأنصاري رضي الله عنهم

" نبی کریم محمد بن عبداللہ ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم ، عبداللہ بن عثمان جو ابوبکر صدیق کی کنیت سے مشہور ہیں اور قریشی ہیں ، عمر بن الخطاب عدوی ، عثمان بن عفان قریشی جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیمار بیٹی رقیہ کی تیمارداری کے لئے مدینہ میں چھوڑ دیا تھا اور پھر جنگ بدر کے مال غنیمت میں ان کا حصہ لگایا تھا ، علی ابن ابی طالب ہاشمی ، ایاس بن بکیر ، بلال بن رباح جو ابوبکر صدیق کے آزاد کردہ غلام ہیں ، حمزہ بن عبد المطلب ہاشمی ، حاطب بن ابی بلتعہ ، قریش کے حلیف ، ابوحذیفہ ابن عقبہ بن ربیع قریشی ، حارثہ بن ربیع انصاری جو جنگ بدر میں شہید ہوئے اور اس کا اصل نام حارثہ بن سراقہ ہے ، نیز یہ صاحب جنگ میں شریک نہیں تھے بلکہ دشمنوں پر نظر رکھنے اور ان کو خبر دینے پر مامور تھے ، خبیب بن عدی انصاری ، خنیس بن خذافہ سہمی، رفاعہ بن رافع انصاری ، رفاعہ بن عبد المنذر ، ابولبابہ انصاری ، زبیر بن عوام قریشی ، زید بن سہل ، ابوطلحہ انصاری ، ابوزید انصاری ، سعد بن مالک زہری ، سعد بن خولہ قریشی ، سعید بن عمر وبن نفیل قریشی ، سہل بن حنیف انصاری ، ظہیر بن رافع انصاری ، ظہیربن رافع کے بھائی ، عبداللہ بن مسعود ہذلی ، عبدالرحمن بن عوف زہری ، عبیدہ بن حارث قریشی ، عبادہ بن صامت انصاری ، عمر و بن عوف ، بنوعامر لوی کے حلیف ، عقبہ بن عمر وانصاری ، عامر بن ربیعہ عنزی ، عاصم بن ثابت انصاری ، عویم بن ساعدہ انصاری ، عتبان ابن مالک انصاری ، قدامہ بن مظعون ، قتادہ بن نعمان انصاری ، معاذ بن عمرو بن الجموع ، معوذ بن عفراء معوذ بن عفراء کے بھائی مالک بنربیعہ ابواسید انصاری ، مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب بن عبد مناف ، مرارہ بن ربیع انصاری ، معن بن عدی انصاری ، مقداد بن عمرو کندی ، جو بنو زہرہ کے حلیف ، حلال بن امیہ انصاری ، رضوان اللہ علہیم اجمعین اللہ ان سب سے راضی اور خوش ہوا ۔ "

تشریح :
ان مبارک ناموں کے ذکر کی ابتداء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم پاک سے یا تو خیر وبرکت حاصل کرنے کے لئے کی گئی ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ذکر کرنا اس لئے بھی ضروری تھا اس مخصوص فہرست میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک نہ پاکر یہ خیال نہ کر بیٹھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جنگ بدر میں بنفس نفیس شریک نہیں تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء اربعہ کے اسماء ہیں اور پھر باقی حضرات کے نام حروف تہجی کی ترتیب سے ذکر کئے گئے ہیں اس باب میں مذکورہ بدری حضرات سے سوانحی خاکہ بطریق اختصار و اجمال پیش کئے جاتے ہیں ،

یہ حدیث شیئر کریں