مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ مناقب کا جامع بیان ۔ حدیث 900

ابو طلحہ کی قوم کی فضیلت

راوی:

وعن أنس وأبي طلحة قال : قال لي رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أقرئ قومك السلام فإنهم ما علمت أعفة صبر " . رواه الترمذي

اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ (اپنے سوتیلے باپ ) حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو فرمایا تھا کہ تم اپنی قوم کو میرا سلام پہنچا دو، کیونکہ جہاں تک مجھ کو علم ہے کہ وہ پاکباز اور صابر لوگ ہیں ۔ " (ترمذی )

یہ حدیث شیئر کریں