انصار کی فضیلت
راوی:
وعن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لا يبغض الأنصار أحد يؤمن بالله واليوم الآخر " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن صحيح
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ انصار سے بغض وعداوت نہیں رکھتا ، اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ "