مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ مناقب کا جامع بیان ۔ حدیث 896

حضرت جابر

راوی:

وعنه قال : استغفر لي رسول الله صلى الله عليه و سلم خمسا وعشرين مرة . رواه الترمذي

اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے پچیس مرتبہ مغفرت کی دعا مانگی ہے۔ " (ترمذی )

تشریح :
ایک احتمال تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جابر کے حق میں مغفرت کی دعا پچیس بار ایک ہی وقت میں مانگی ، اور دوسرا احتمال یہ ہے کہ مختلف اوقات اور مختلف مواقع پر مجموعی طور سے پچیس بار مغفرت کی دعا مانگی لیکن حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کی ایک اور روایت سے پہلے احتمال کی تائید ہوتی ہے ، اس روایت کے الفاظ ہیں استغفرلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیلۃ البعیر خمسا وعشرین ۔ ( رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس رات کو میرا اونٹ خریدا میرے لئے پچیس بار مغفرت کی دعا مانگی ) ۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مشہور صحابی ہیں انصار مدینہ میں سے ہیں اور سلمی ہیں ، ان سے بہت زیادہ روایتیں نقل کی جاتی ہیں ، غزوہ بدر میں شریک تھے اور اس کے بعد تقریبا اٹھارہ غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے شام ومصر کی مہمات میں بھی شامل تھے ۔ ان سے روایت حدیث کرنے والوں کی تعداد کثیر ہے ۔ اخیر عمر میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے ، ان کا انتقال مدینہ میں ٧٤'ھ میں ہوا اس وقت ان کی عمر چورانوے سال تھی ۔ ایک قول کے مطابق مدینہ میں وفات پانے والے آخری صحابی یہی جابر بن عبداللہ ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں