مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ مناقب کا جامع بیان ۔ حدیث 877

اہل حدیبیہ کی فضیلت

راوی:

وعن جابر قال : كنا يوم الحديبية ألفا وأربعمائة . قال لنا النبي صلى الله عليه و سلم : " أنتم اليوم خير أهل الأرض " . متفق عليه

اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ حدیبیہ کے موقع پر ہماری تعداد ایک ہزار اور چار سو تھی (اور) ہمارے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ، آج کے دن تم زمین والوں میں سب سے بہتر لوگ ہو۔ " (بخاری ومسلم )

تشریح :
ایک ہزار چار سو " حدیبیہ کے موقع پر موجود صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین کی تعداد کے بارے میں جو اختلافی روایتیں ہیں اور ان مختلف روایتوں کے درمیان جو وجہ تطبیق بیان کی جاتی ہے اس کا ذکر پیچھے ہوچکا ہے ۔
اسی حدیث کے مطابق بعض حضرات نے جن میں علامہ سیوطی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ بھی ہیں لکھا ہے کہ صحابہ میں سب سے افضل خلفائے اربعہ ہیں ۔ پھر عشرہ مبشرہ ، پھر اہل بدر اور پھر اہل احد اور پھر اہل حدیبیہ ۔ "

یہ حدیث شیئر کریں