مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ مناقب کا جامع بیان ۔ حدیث 865

انصار کو محبوب رکھنے والا اللہ کا محبو ب

راوی:

وعن البراء قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " الأنصار لا يحبهم إلا مؤمن ولا يبغضهم إلا منافق فمن أحبهم أحبه الله ومن أبغضهم أبغضه الله " . متفق عليه

اور حضرت براء بن عازب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے تھے سنا " انصار سے وہی محبت رکھتا ہے جو (کامل ) مؤمن ہم اور انصار سے وہی شخص عداوت ودشمنی رکھتا ہے جو ( حقیقی ) منافق یا مجازی منافق یعنی فاسق ہے۔ بس جو شخص انصار کو محبوب رکھے گا اللہ اس کو محبوب رکھے گا ۔ اور جو شخص انصار سے دشمنی رکھے گا اللہ اس سے دشمنی رکھے ۔ " (بخاری ومسلم )

یہ حدیث شیئر کریں