مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 839

حضرت عائشہ کی فضیلت

راوی:

وعن عائشة أن جبريل جاء بصورتها في خرقة حرير خضراء إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : " هذه زوجتك في الدنيا والآخرة " . رواه الترمذي

اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام سبز ریشمی کپڑے پر ان کی یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی تصویر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دکھانے لائے اور کہا کہ یہ تمہاری بیوی ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ " (الترمذی )

تشریح
سبز ریشمی کپڑے پر اس سے معلوم ہوا کہ پیچھے کی حدیث میں خرقۃ من حریر کے جو الفاظ گزرے اس کی واحد مراد سفید ریشمی کپڑا لینا ٹھیک نہیں ہے جیسا کہ بعض حضرات نے بیان کیا ہے ہاں اگر یہ کہا جائے کہ اس طرح کا خواب آپ نے متعدد بار دیکھا تو پھر اس مراد میں کوئی اشکال وارد نہیں ہوگا اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ایک روایت سرقہ من حریر کے الفاظ اور ایک روایت میں خرقۃ من حریر کے الفاظ نقل ہونا راوی کا اشتباہ ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں