مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 837

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا

راوی:

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا
ان کا اصل نام بھی ہرہ تھا جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل دیا اور میمونہ نام رکھا یہ پہلے مسعود بن عمرو ثقفی کے نکاح میں تھیں، کچھ دونوں بعد مسعود بن عمرو نے ان کو چھوڑ دیا تو پھر ابودرہم کے مرنے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے مکہ سے دس کوس کے فاصلہ پر مقام سرف میں نکاح کیا جب کہ آپ عمرۃ القضا کے سفر میں تھے اور اتفاق کی بات ہے کہ ٦١ھ یا ایک روایت کے مطابق ٥١ھ میں ان کا انتقال بھی اس مقام سرف میں ہوا ام المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری زوجہ مطہرہ ہیں ان کی ایک بہن تو ام الفضل ہیں جو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی بیوی اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں ایک اور بہن حضرت اسماء بن عمیس ہیں جو حضرت جعفر طیار کے گھر میں تھیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں