حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا
راوی:
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا
حضرت صفیہ بنت حیی بن اخطب بن شعبہ سبط ہارون علیہ السلام سے ہیں ، ان کا پہلا نکاح کنانہ بن ابی الحقیق یہودی سے ہوا تھا جنگ خیبر (محرم ٧ھ ) میں کنانہ مارا گیا اور صفیہ اسیر ہو کر آئیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے لئے مخصوص کر لیا لیکن بعض حضرات کہتے ہیں کہ یہ حضرت دحیہ کلبی کے حصے میں آئی تھیں بعد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کو دحیہ کلبی سے خرید لیا پھر انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا ان کی آزادی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا مہر قرار تھا ٥٠ ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بقیع میں مدفون ہوئیں ۔