مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 833

حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا

راوی:

حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
ان کی والدہ امیمہ عبد المطلب کی بیٹی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں یہ پہلے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے ، زید کے طلاق دینے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا ان کا اصل نام برہ تھا جس کو بدل کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب نام رکھا تھا ان کا انتقال ٥٢سال یا ایک روایت کے مطابق ٥٧ سال کی عمر میں مدینہ میں ہوا ان کے بارے میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا کہنا تھا میں نے کوئی عورت نہیں دیکھی جو دین میں زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بہتر اور اللہ کا خوف ان سے زیادہ رکھنے والی ہو ان سے زیادہ سچ بولنے والی ہو، ناطے داروں سے ان سے زیادہ حسن سلوک کرنے والی ہو، اللہ کی راہ میں اور اللہ کی رضا وخو شنودی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال اور اپنا نفس ان سے زیادہ لگانے والی ہو ۔

یہ حدیث شیئر کریں