حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا
راوی:
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا
ان کا اصل نام ہند تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیشتر حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا عبداللہ بن الاسد کے نکاح میں تھیں ابوسلمہ کی وفات کے بعد جنگ احد کے زخموں کی تاب نہ لا کر موت شہادت سے ہمکنار ہوئے تھے ۔ اسی سال یا ٤ھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا ان کا انتقال بعمر ٨٤سال مدینہ منورہ میں ٥٩ یا ایک روایت کے مطابق ٢٢ھ اور ایک روایت کے مطابق ٦٠ھ میں ہوا اور بقیع میں دفن کی گئیں ۔