مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قرب قیامت اور جو شخص مرگیا اس پر قیامت قائم ہوگئی کا بیان ۔ حدیث 83

قرب قیامت کا ذکر

راوی:

عن المستورد بن شداد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال بعثت في نفس الساعة فسبقتها كما سبقت هذه هذه وأشار بأصبعيه السبابة والوسطى . رواه الترمذي .

" حضرت مستورد ابن شداد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " میں قیامت کی ابتداء میں بھیجا گیا ہوں ( یعنی میری بعثت ایسے زمانہ میں ہوئی ہے حس میں قیامت کی علامت کا آغاز ہوگیا ہے اور میں قیامت سے بس اتنا ہی آگے آیا ہوں جس قدر کہ یہ ( بیچ کی ) انگلی اس ( شہادت کی ) انگلی سے آگے ہے یہ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں انگلیوں یعنی شہادت کی انگلی اور بیچ کی طرف اشارہ فرمایا ۔ " ( ترمذی)

تشریح :
" مطلب یہ کہ جس طرح بیچ کی انگلی شہادت کی انگلی سے کچھ تھوڑی سی بڑھی ہوئی ہے اسی طرح میری بعثت کا زمانہ قیامت آنے کے وقت سے کچھ ہی پہلے ہے میں کچھ آگے آگیا ہوں قیامت میرے پیچھے پیچھے چلی آرہی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں