مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 819

شہادت حسین اور ابن عباس کا خواب

راوی:

وعن ابن عباس قال : رأيت النبي صلى الله عليه وسل فيما يرى النائم ذات يوم بنصف النهار أشعث أغبر بيده قارورة فيها دم فقلت : بأبي أنت وأمي ما هذا ؟ قال : " هذا دم الحسين وأصحابه ولم أزل ألتقطه منذ اليوم " فأحصي ذلك الوقت فأجد قبل ذلك الوقت . رواهما البيهقي في " دلائل النبوة " وأحمد الأخير

اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا ایک دن دوپہر میں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح دیکھا جیسے کوئی سونے والا کسی کو دیکھتا ہے (یعنی خواب دیکھا ) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال بکھرے ہوئے اور گرد آلودہ ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک بوتل ہے جو خون سے بھری ہوئی ہے ۔ میں نے عرض کیا میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان یہ کیا ہے (یعنی حادثہ پیش آیا ہے کہ آپ نہایت پریشان حال اور گرد آلود ہیں اور ایک خون بھری بوتل ہے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ حسین اور اس کے ساتھیوں کا خون ہے جس کو میں نے آج قتل گاہ حسین میں صبح سے اب تک اس بوتل میں اکٹھا کیا کرتا رہا ہوں ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (اس خواب کے بعد میری آنکھ کھل گئی ) اور پھر میں نے اس وقت کو یاد رکھا ( جس وقت یہ خواب دیکھا تھا) چنانچہ (جب قتل حسین کی خبر آئی ) تو میں نے پایا کہ شہادت حسین کا المیہ (اسی دن اور اسی وقت پیش آیا تھا ) جب میں نے مذکورہ خواب دیکھا تھا ) ان دونوں روایتوں کو بیہقی نے دلائل النبوۃ میں اور اس دوسری روایت کو احمد نے بھی نقل کیا ہے ۔ "

یہ حدیث شیئر کریں