حسن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت مشابہ تھے
راوی:
عن عقبة بن الحارث قال : صلى أبو بكر العصر ثم خرج يمشي ومعه علي فرأى الحسن يلعب مع الصبيان فحمله على عاتقه . وقال : بأبي شبيه بالنبي ليس شبيها بعلي وعلي يضحك . رواه البخاري
" حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ (اپنے زمانہ خلافت میں یا اس سے پہلے ایک دن ) عصر کی نماز پڑھ کر باہر نکلے اور (کہیں جانے کے لئے ) چلنے لگے ، اس وقت ان کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی تھے (راستہ میں ) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھا جو بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے تو ان کو اٹھا کر اپنے کندھے پر بٹھا لیا (از راہ خوش طبعی ) بولے : میرا باپ قربان ہو ، یہ (حسن ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت مشابہ ہیں علی رضی اللہ عنہ کے مشابہ نہیں ہے (یہ سن کر ) حضرت علی رضی اللہ عنہ (اظہار خوشی کے طور پر) ہنسنے لگے ۔ " (بخاری )