سعد کے لئے دعا
راوی:
وعن سعد بن أبي وقاص أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال يومئذ يعني يوم أحد : " اللهم اشدد رميته وأجب دعوته " . رواه في " شرح السنة "
اور حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے حق میں ) اس دن یعنی غزوہ احد کے دن دعا فرمائی خداوندا ! اس (سعد ) کی تیر اندازی میں شدت وقوت عطا فرما اور اس کی دعا قبول کر ۔" (شرح السنۃ )
تشریح :
اس موقع پر تیر اندازی میں شدت وقوت کے ساتھ اجابت دعا کر ذکر اس مناسبت سے تھا کہ عرف عام میں تیر اور دعا کے درمیان گہرا تعلق ہے ، تیر کا دعا سے استعارہ کیا جاتا ہے اور " تیر دعا " دعا کا تیر بہدف ہونا " بڑا مشہور محاروہ تو خود اردو زبان میں بھی ہے اس مناسبت سے بطور نکتہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ حضرت سعد کا مستجاب الدعوات بن جانا گویا اس تیر کا اثر تھا جو انہوں نے اللہ کی راہ میں اسلام میں سب سے پہلے تیر چلایا تھا