تمام صحابہ پر ارتداد کا الزام
راوی:
شیعوں کا کہنا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اور حضرت ابوبکر کی بیعت کے موقع پر یہ حدیث تمام صحابہ کے ذہن میں تھی کوئی اس کو بھولا نہیں تھا لیکن ان سب نے ظلم وتعدی بغض وعناد اور مکابرہ کے فاسد جذبات سے مغلوب ہو کر اس ارشاد رسول سے صریح انحراف کیا دراصل شیعوں کا ایک مستقل عقیدہ ہے وہ صحابہ گمراہ کہتے ہیں بلکہ روافض تو ان کے ارتداد اور کفر کے قائل ہیں ان کا کہنا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوتے ہی تمام مسلمان مرتد ہوگئے تھے اور علی اور ان کے چند رفقاء کے علاوہ باقی سب صحابہ اس دنیا سے کفر کی حالت میں رخصت ہوئے ۔ (معاذاللہ )