مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ حضرت علی بن ابی طالب کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 715

علی سے بغض رکھنے والا منافق ہے

راوی:

عن أم سلمة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يحب عليا منافق ولا يبغضه مؤمن " . رواه أحمد والترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب إسنادا

حضرت ام سلمہ کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علی سے منافق محبت نہیں رکھتا اور (کامل) مؤمن علی سے بغض اور دشمنی نہیں رکھتا ، اس روایت کو احمد وترمذی نے نقل کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث باعتبار اسناد کے غریب ہے ۔"

یہ حدیث شیئر کریں