نام ونسب
راوی:
علی ابن ابی طالب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر ابن کنانہ ۔
آپ کا نام حیدر بھی ہے، حیدر دراصل حضرت علی کے نانا اسد کا نام تھا ، جب آپ پیدا ہوئے تو اس وقت آپ کی والدہ فاطمہ بنت اسد نے آپ کا نام اپنے باپ کے نام پر " حیدر " رکھا پھر بعد میں ابوطالب نے اپنی طرف سے بیٹے کا نام " علی " رکھا اور جیسا کہ ایک روایت میں آیا ہے حضرت علی فرمایا کرتے تھے : خود میرے نزدیک " ابوتراب " سے زیادہ پسندیدہ کوئی نام نہیں ہے ۔