مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ ان تینوں (یعنی خلفاء ثلاثہ) کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 692

ایک نبی ، ایک صدیق اور دو شہید

راوی:

عن أنس أن النبي صلى الله عليه و سلم صعد أحدا وأبو بكر وعمر وعثمان فرجف بهم فضربه برجله فقال : " اثبت أحد فإنما عليك نبي وصديق وشهيدان " . رواه البخاري

" حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ (ایک دن ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابوبکر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہم (مدینہ کے مشہور پہاڑ ) احد پر چڑھے تو وہ (خوشی کے مارے ) ہلنے لگا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پیر اس پر مارا اور فرمایا : ارے احد ، تھم جا ، تیرے اوپر ایک نبی ہے ، ایک صدیق اور دو شہید ہیں " (بخاری )

یہ حدیث شیئر کریں