ان تینوں (یعنی خلفاء ثلاثہ ) رضی اللہ عنہم کے مناقب کا بیان
راوی:
پہلے حضرت ابوبکر صدیق کے مناقب پر مشتمل احادیث نقل ہوئیں ، پھر حضرت عمر فاروق کے مناقب سے متعلق احادیث کو نقل کیا گیا ، اس کے بعد ایک الگ باب قائم کر کے وہ احادیث نقل کی گئیں جن میں حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق کے مناقب کا ایک ساتھ ذکر تھا پھر حضرت عثمان غنی کے مناقب کے حدیثیں گزشتہ باب کے تحت نقل کی گئیں اور چونکہ بعض ایسی احادیث بھی منقول ہیں جن میں ان تینوں حضرات یعنی سیدنا ابوبکر ، سیدنا عمر ، سیدنا عثمان کے مناقب ایک ساتھ مذکور ہیں ، لہٰذا ان احادیث کو نقل کرنے کے لئے مذکورہ بالا باب قائم کیا گیا ہے ۔