مظلومانہ شہادت کی پیشین گوئی
راوی:
وعن ابن عمر قال : ذكر رسول الله صلى الله عليه و سلم فتنة فقال : " يقتل هذا فيها مظلوما " لعثمان . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب إسنادا
اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مستقبل قریب میں وقوع پذیر ہونے والے ) پر فتن حادثات کا ذکر کیا اور حضرت عثمان کے حق میں فرمایا کہ " یہ شخص ان حادثات میں مظلومانہ طور پر مارا جائے گا " اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث اسناد کے اعتبار سے حسن غریب ہے ۔"