مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 676

ابو بکر وعمر کے جنتی ہونے کی شہادت

راوی:

عن ابن مسعود أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " يطلع عليكم رجل من أهل الجنة " . فاطلع أبو بكر ثم قال : " يطلع عليكم رجل من أهل الجنة " فاطلع عمر . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایک دن ) فرمانے لگے : (دیکھو ابھی ) تمہارے سامنے ایک شخص آئے گا جو جنتیوں میں سے ہے " پس (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہی تھا کہ ) حضرت ابوبکر سامنے سے آتے ہوئے نظر آئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا : (دیکھوابھی ) تمہارے سامنے ایک ایسا شخص آئے گا جو جنتیوں میں سے ہے " پس (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہی تھا کہ ) حضرت عمر سامنے سے آتے نظر آئے۔ اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔"

تشریح :
جنت کی بشارت مختلف احادیث میں متعدد صحابہ کے لئے آئی ہے ، اس حدیث میں یہ بشارت چونکہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لئے ایک ساتھ مذکور ہے اس لئے اس حدیث کو یہاں نقل کیا گیا ۔

یہ حدیث شیئر کریں