مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 672

قیامت کے دن ابوبکر وعمر حضور کے ساتھ اٹھینگے

راوی:

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم خرج ذات يوم ودخل المسجد وأبو بكر وعمر أحدهما عن يمينه والآخر عن شماله وهو آخذ بأيديهما . فقال : " هكذا نبعث يوم القيامة " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب

اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حجرہ شریف سے نکل کر مسجد میں داخل ہوئے کہ ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما میں سے ایک صاحب آپ کی دائیں طرف تھے اور ایک صاحب بائیں طرف اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن ہمیں اسی طرح اٹھایا جائے گا ، (یعنی ہم تینوں اپنی قبروں سے اسی طرح ایک ساتھ اٹھیں گے اور ہاتھ میں ہاتھ ڈالے میدان حشر تک پہنچیں گے ) اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔"

یہ حدیث شیئر کریں