مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 670

ابوبکر وعمر کی خلافت حکم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق تھی

راوی:

وعن حذيفة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إني لا أدري ما بقائي فيكم ؟ فاقتدوا باللذين من بعدي : أبي بكر وعمر " . رواه الترمذي

اور حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایک دن ) فرمانے لگے مجھے نہیں معلوم تمہارے درمیان میری زندگی اب کتنی باقی رہ گئی ہے (ابھی کچھ دن اور جینا مقدر ہے یا وقت موعود قریب آگیا ہے ) لہٰذا (آگاہ کردینا مناسب سمجھتا ہوں کہ ) تم لوگ میرے بعد ان دونوں کی پیروی کرنا (جو یکے بعد دیگرے میرے جانشین اور خلیفہ ہوں گے ) اور وہ ابوبکر وعمر ہیں ۔'(ترمذی ) ۔

یہ حدیث شیئر کریں