حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان
راوی:
بعض ایسی روایتیں منقول ہیں جن میں شیخین یعنی حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کا ذکر ایک ساتھ ہواہے ، اس لئے مؤلف مشکوٰۃ نے ان روایتوں پر مشتمل ایک الگ باب یہاں قائم کیا ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ دونوں حضرات اپنی اس مشترکہ خصوصیت کی بناء پر اکثر مواقع پر ایک ساتھ ذکر کئے جاتے تھے کہ دونوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خصوصی معاون ومددگار ، بارگاہ رسالت میں وقت بے وقت حاضری اور تقرب کی سعادت رکھنے والے تمام دینی وملی معاملات ومسائل کے مشیر وامین ، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اوقات واحوال کے مصاحب وہمنشین تھے ۔