مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ حضرت ابوبکر کے مناقب وفضائل کا بیان ۔ حدیث 633

حضرت ابوبکر صحابہ کے سردار ہیں

راوی:

وعن عمر رضي الله عنه قال : أبو بكر سيدنا وخيرنا وأحبنا إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم . رواه الترمذي

اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا " حضرت ابوبکر (حسب و نسب کے اعتبار سے ) ہمارے سردار ہیں، (علم وعمل اور کار خیر کے اعتبار سے ) ہم سے افضل ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ چہیتے ہیں ۔ (ترمذی )

یہ حدیث شیئر کریں