دجال کی سواری گدھا ہوگا
راوی:
وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال يخرج الدجال على حمار أقمر ما بين أذنيه سبعون باعا . رواه البيهقي في كتاب البعث والنشور .
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا " دجال ایک سفید گدھے پر سوار ہو کر نکلے گا اور اس گدھے کے دونوں کانوں کے درمیان ستر باع چوڑا فاصلہ ہوگا " اس روایت کو بیہقی نے کتاب البعث والنشور میں نقل کیا ہے ۔ "
تشریح :
" باع " دونوں ہاتھوں کے پھیلانے کی مقدار کو کہتے ہیں ! حاصل یہ کہ دجال کی سواری کا وہ گدھا اتنا بڑا ہوگا کہ اس کے دونوں کانوں کے درمیان کا فاصلہ دونوں ہاتھوں کے ستر پھیلاؤ کے بقدر ہوگا ۔