مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق ۔ حدیث 594

قبیلہ ثقیف کے حق میں بددعا کے بجائے دعاء ہدایت

راوی:

وعن جابر قال : قالوا : يا رسول الله أحرقتنا نبال ثقيف فادع الله عليهم . قال : " اللهم اهد ثقيفا " . رواه الترمذي

اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن ) کچھ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ ثقیف کے تیروں نے ہم کو بھون ڈالا ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے بددعا کیئجے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ !ثقیف کو (قبول اسلام اور اطاعت احکام کی ) ہدایت وتوفیق عطا فرماء ۔" (ترمذی )

یہ حدیث شیئر کریں