مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق ۔ حدیث 586

دوحلیف قبیلوں کا ذکر

راوی:

وعن أبي بكرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أسلم وغفار ومزينة وجهينة خير من بني تميم وبني عامر والحليفين بني أسد وغطفان " . متفق عليه

اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلم غفار مزینہ اور جہنینہ یہ سب قبیلے بنوتمیم سے، اور دونوں حلیف قبیلوں یعنی بنواسد اور غطفان سے بہتر ہیں ۔ (بخاری ومسلم )

تشریح :
دونوں حلیف قبیلے بنواسد اور غطفان بھی دو قبیلوں کے نام ہیں یہ دونوں قبیلے آپس میں ایک دوسرے کے حلیف تھے اور جیسا کہ اس زمانہ میں عرب کا عام دستور تھا ان دونوں نے ایک دوسرے کے سامنے قسم کھا کر عہد وپیمان کر رکھا تھا کہ باہم ایک دوسرے کے مدد گار ومعین رہیں گے ۔ حدیث میں مذکورہ قبیلوں کو اس لئے بہتر فرمایا کہ ان قبائل کے لوگوں نے قبول اسلام میں سبقت کا شرف حاصل کی اور اپنے اچھے احوال ومعاملات کا قابل تحسین مظاہرہ کیا ۔

یہ حدیث شیئر کریں