مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق ۔ حدیث 585

چند قبائل کی فضیلت

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " قريش والأنصار وجهينة ومزينة وأسلم وغفار وأشجع موالي ليس لهم مولى دون الله ورسوله " . متفق عليه

اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : قریش (کے مسلمان یعنی اہل مکہ وغیرہ ) انصار (یعنی اہل مدینہ ) قبیلہ جہینہ (کے مسلمان) قبیلہ غفار (کے مسلمان) اور قبیلہ اشجع (کے مسلمان ) میرے دوست اور مددگار ہیں ان کا مدد گار اور دوست اللہ اور اللہ کے رسول کے سوا کوئی نہیں ۔' (بخاری ومسلم )

تشریح
لفظ موالی متکلم کی طرف مضاف ہے اور مولیٰ کی جمع ہے اور ایک روایت میں یہي لفظ (یہ متکل کے بغیر ) موالٍ منقول ہے اس صورت میں ترجمہ یہ ہوگا کہ (ان قبائل کے مسلمان ) آپس میں ایک دوسرے کے معین اور مدد گار اور دوست ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں