قریش ہی سردار ہیں
راوی:
وعن جابر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " الناس تبع لقريش في الخير والشر " . رواه مسلم
اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " لوگ خیر اور شر (دونوں حالتوں ) میں قریش کے تابع ہیں ۔ (بخاری ومسلم )
تشریح
" خیر " سے مراد " اسلام " ہے اور " شر" سے مراد کفر ہے جیسا کہ اوپر کی حدیث کی تشریح میں تفصیل بیان ہوئی ہے ۔