قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر کا بیان
راوی:
" مناقب " لفظ " منقب " کی جمع ہے جس کے معنی شرف اور فضیلت کے ہیں اور " قریش " عرب کے مشہور قبیلہ کا نام ہے ویسے " قریش " کے لغوی معنی ایک بڑے خطرناک اور طاقتور سمندری جانور کے ہیں لیکن اصل میں یہ نضر ابن کنانہ (یا فہر ابن مالک ابن نضر ) کا لقب تھا جن کی اولاد مختلف شاخ در شاخ خاندانوں میں پھیلی اور ان سب خاندانوں پر مشتمل قبیلہ مورث اعلی کے لقب کی مناسبت سے " قریش " کہلایا " قبائل " لفظ قبیلہ کی جمع ہے جس کے معنی ہیں : ایک باپ کی اولاد اور قبائل کے ذکر سے مراد عرب کے مختلف قبیلوں کی خصوصیات اور ان کی اچھائیاں یا برائیاں بیان کرنا ہے ۔